مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے متجاوز مگر چینی four روپے فی کلو سستی

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 1.07 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے اس کی شرح میں مزید 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی اوسط 20روپے66پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے، دال مونگ2روپے 59 پیسے فی کلو ، دال ماش2روپے43پیسےفی کلو مہنگئی ہوئی۔

علاوہ ازیں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے، چائے کے فی کپ کی قیمت میں 39 پیسے اضافہ ہوا جبکہ  دودھ، دہی، بیف اور مٹن کے فی کلو گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں10اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی اوسط 4روپے24پیسے فی کلو سستی، ٹماٹر eight روپے 5 پیسے فی کلو سستےہوئے جبکہ آٹا، ایل پی جی، دال مسور اورپیاز کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 14اشیاکی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

The put up مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے متجاوز مگر چینی four روپے فی کلو سستی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *