کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے اُن کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈالرکی قدرمیں مسلسل اضافے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالرکی قدرمیں اضافے کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق بینکوں کاعملہ ڈالرکی قدر کے اتار چڑھاؤ میں براہ راست شامل رہا ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدورکوطلب کرلیا، جس پر اُن کی سرزنش بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص بینکوں کاعملہ درآمد کنندگان، صارفین کو ایڈوانس ڈالر خریدنےکی ترغیب دیتا رہا، غیرفطری خریدوفروخت سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 175 روپے 65 پیسے تک پہنچا۔
گورنراسٹیٹ بینک نے بینکوں کےصدورکو ڈالرز کی قیمتوں کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی اور مسلسل نگرانی کا حکم دیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے صدور کو ہدایت کی کہ ایسےملازمین جن پرشک ہےان کےکمپیوٹر، فون ریکارڈکی جانچ کی جائے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات اور عملے پر سختی سے مستقبل میں ڈالر کی قیمت کم ہونے روپےکی قدرمیں استحکام یا اضافے کا امکان ہے۔
The publish ڈالرز کی بڑھتی قیمتوں کا ذمہ دار نجی بینکوں کا عملہ قرار appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.