سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 350 روپے ہوگئیں۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2015 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 610 روپے رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 03 ڈالر کمی کے بعد 1860 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر 174 روپے 42 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 175 روپے پر فروخت ہورہا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ چند دنوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر four روپے four پیسے مہنگاہوا جبکہ رواں ہفتے کے آغازسے اب تک ڈالر four روپے 50 پیسے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

یا د رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدت مستحکم ہوئی تھی۔

The put up سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *