سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ four ہزار 595 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 12 ڈالر کمی کے بعد 1763 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 174.89 پیسے سے کم ہوکر 173.76 پیسے ہوگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 348 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 0.75 فیصد کمی سے 46194 کی سطح پر بند ہوا، 10.12 ارب روپے مالیت کے 23.84 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

The put up سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.



About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *