کراچی : انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 172روپے سے تجاوز کرگیا ، گزشتہ روز ڈالر 171 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان آج بھی برقرار ہے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 2 پیسے اضافہ ہوا اور 172 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دیئے جانے والی قسط میں مزید دیر ہونے کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ پر ایک بار بھر دباؤ آیا ہے، جس سے ڈالر دوبارہ اوپر جانا شروع ہو گیا ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 171 روپے سے تجاوز کرگیا تھا اور 170.51 روپے سے مہنگاہوکر 171.63 روپے پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے پر پہنچنے کے بعد پیر کو 169 روپے 51 پیسے تک آگیا تھا تاہم سعودی عرب کے پاکستان کو three ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کرے گا۔
The submit امریکی ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان ، 172 روپے سے تجاوز کرگیا appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.