سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی: بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ڈالرز کی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1825 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے اور قیمتوں میں مجموعی طور پر three ہزار پانچ سو روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج بتاریخ 9 نومبر 2021 بروز منگل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 9 نومبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 124,750روپے

دس گرام قیمت: -/ 106,953 روپے

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 953 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی ، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر four ہزار 500 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔ پیر کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 1758 روپے اضافہ ہوا تھا۔

The put up سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *