نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کارمیں تبدیلی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 25اکتوبرسے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ہوجائے گا، اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیاٹریڈنگ سسٹم 25اکتوبرسےکام شروع کردے گا ، اس وقت مارکیٹ میں 20سال پرانےٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا ہے ، نئے ٹریڈنگ سسٹم سے ٹریڈنگ میں تیزی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

انتظامیہ نے نئے ٹریڈنگ سسٹم سے متعلق بروکیج ہاؤسز کو قبل از وقت آگاہ کردیا ہے ، نئےٹریڈنگ سسٹم نفاذکےساتھ مارکیٹ کی اوقات کار بھی تبدیل کردی جائے گی۔

اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے ہیں ، ترجمان اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعرات اسٹاک مارکیٹ کا آغاز صبح 9:30 اور اختتام شام four بجے ہوگا۔

ترجمان کے مطابق جمعہ کوکاروبار کا پہلا سیشن صبح 9:15 سے دوپہر 12 بجے تک اور کاروبار کا دوسرا سیشن دوپہر 2:30سےشام 5بجےتک ہوگا، نئے اوقات کار کا اطلاق 25 اکتوبر سے ہوجائے گا۔

The put up نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کارمیں تبدیلی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

منی لانڈرنگ کے44کیسوں کی تحقیقات مکمل

اسلام آباد : ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے44کیسوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *