حکومت نے خوش خبری سنا دی

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ستمبر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مشیر نے لکھا کہ ستمبر میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، یہ غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں سولہ فیصد اضافہ ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ستمبر2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر تھی۔

عبدالرازاق نے کہا حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، سرمایہ کاری کی وجہ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

دوسری جانب ملک میں عوام مہنگائی سے ستائے ہوئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

The publish حکومت نے خوش خبری سنا دی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *