عید میلاد النبیﷺ کی آمد، وزیراعظم کی رہائش گاہ سجادی گئی

عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد پر بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کو سجادیا گیا، گھر کے باہر برقی قمقموں سے بھی آرائش  کردی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت 12 ربیع الاوّل کی تقریب کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا  تھا کہ اسلام آباد میں 12 ربیع الاوّل کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی، پورے ملک میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاوّل کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی، اسلام آباد میں 12 ربیع الاوّل کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *