پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں آذربائیجان ، بحرین ، عراق ، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔

سعودی رائل ایئر فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف مہمان خصوصی تھے ، مہمان نے پریڈ کا معائنہ کیا اویم کیڈٹس میں کیے

بٹالین سینئر انڈر آفیسر عثمان انور کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سری لنکن سینئر انڈر آفیسر وناسینگل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

کمانڈنٹ میڈل سعودی عرب کے جونیئر انڈر آفیسر رافد عبدللّٰہ کو دیا گیا۔

کورس انڈر آفیسرز وقار محمد اور حسن ابرار کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازا گیا۔

کورس انڈر آفیسرز حنا بخاری اور حور فاطمہ کو کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا۔

سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاس آؤٹ ہونے کیڈٹس کو مبارک باد دی۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *