کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی 20 میں جمعے کو پنڈی میں بلوچستان نےناکامیوں کے بھنور میں پھنہوی سیو۔ نوہ سیو۔ پن اب وکد بلوچستان نے 175 رنز کا ہدف اٹھارویں اوورمیں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سدرن کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔ عبدالواحد بنگلزئی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ عبدالواحد بنگلزئی اور عبداللہ شفیق نے بلوچستان کو 84 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالواحد بنگلزئی 7 چوکوں کی بدولت 50 رنز بناکر عامر یامین کا شکار بنے۔ حارث سہیل نے 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سدرن پنجاب نے نو وکٹ پر 174 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے 34 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 54 رنز بنائے۔ حسان خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سدرن پنجاب کی ابتدائی تین وکٹیں محض 28 رنز پر گر گئی تھیں۔ ذیشان اشرف 10 ، سلمان علی آغا 6 اور محمد عمران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ اور عامر یامین نے 25 ، 25 رنز بنائے۔ اعظم خان 2 اور عمر خان 12 اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بلوچستان کے جنید خان اور عمید آصف نے تین تین جبکہ خرم شہزاد نے دو شکار کیے۔ میچ سے قبل صہیب مقصود سدرن کی قیادت سے دستبردار ہوگئے تھے۔