افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ ملنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز ملنے کا سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ جھوٹا نکلا۔

سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ طالبان نے افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈز برآمد کیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب پر دعویٰ کیا گیا کہ افغان باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ اسپن بولدک اور قند ال میں مل

پولیس حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر پاک افغان بارڈ پر تھانہ لنڈی کوتل کی ہے۔

ہیڈ محرر ایاز خان نے تھانے میں موجود شناختی کارڈز کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرلگائی تھی۔

ہیڈ محرر نے اس تصویر کے ذریعے پیغام دیا تھا کہ جن افراد کے بھی یہ شناختی کارڈز وہ تھانے آکر لے لیں۔

پولیس حکام نے واضح طور پر کہا کہ زیرِگردش تصویرمیں نظرآنے والے تمام شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل میں ہیں۔

حکام کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے شناختی کارڈ تھانا لنڈی کوتل کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *