اولمپکس میں پاکستان کا برا ریکارڈ ، 29 سال سے میڈل نہیں جیتا

کراچی (جنگ نیوز) 1992 میں پاکستان چار کھیلوں ، کرکٹ ، ہاکی اسکواش اور اسنوکر میں عالمی چیچیو م ۔کھیوکم یںکھیکھیوکی کود کیلود ک وت کھیلود ک وت کھیلود. خاص طور پر اولمپکس میں تو ریکارڈ بہت ہی خراب ہے ، پاکستان نے 29 برس سے میگا ایونٹ میں کوئی میڈل نہیں جیتا۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں آخری بار 1992 میں بارسلونا میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 1948 کے لندن اولمپکس سے اب تک مجموعی طور پر پاکستان نے 17 اولمپکس میں حصہ لیا ہے اور اس دوران کل دس تمغے جیتے جن میں تین سونے کے, تین چاندی اور آٹھ تمغے پاکستان کو ہاکی نے دیے ہیں. بدقسمتی سے پچھلے اور حالیہ اولمپکس میں ہاکی ٹیم کوالیفائی ہی نہیں کر سکی۔ ٹوکیو گیمز میں پاکستان کا 22 رکنی وفد حصہ لے رہا ہے ، جس میں دس کھلاڑی اور 12 عہدے دار ہیں۔ اس بار پاکستان نیزہ بازی ، ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، جوڈو ، شوٹنگ ، سوئمنگ اور ویٹ لفٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ نشانہ بازی اور نیزہ بازی کے علاوہ پاکستان کو وائلڈ کارڈ کے تحت داخلہ دیا گیا۔



About admin

Check Also

کاؤنٹی چیمپئن شپ،لنکا شائر کی جیت

کراچی انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر نے کینٹ کو 10 وکٹ سے ہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *