یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

0

دورانِ سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نمائندے الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ یہ دونوں ارکمک ما ن و میں یں کہ یڈیو میں یں کہ و میں

ملیکہ بخاری نے کہا کہ علی حیدر گیلانی بھی مان چکے ہیں کہ ویڈیو میں وہ ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ درخواست گزار کہتے ہیں کہ الیکشن کے نتائج کے 60 دن کے بعد الیکشن کالعدم نہیں ہو سکتا۔

الطاف ابراہیم قریشی نے سوال کیا کہ اس کیس پر کوئی الیکشن ٹریبونل بنا ہے؟

وکیل حسن مان نے جواب دیا کہ شکست کھانے والے امیداور نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی اضافی شواہد ہیں؟

بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ آپ ہمیں ایک دن کی مہلت دیں ، ہم اضافی شواہد دے دیتے ہیں۔

وکیل حسن مان نے کہا کہ درخواست گزاروں کو بہت بار مہلت دی گئی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم نے ویڈیو کے ساتھ بہت شواہد جمع کرائے ، اس کیس میں 60 دن کی مدت نہیں بنتی۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ فیصلہ کر لیں کہ آج یہ کیس سننا ہے کیونکہ اس بعد یہ بینچ نہیں رہے گا۔

وکیل حسن مان نے جواب دیا کہ ہم تیار ہیں ، آپ یہ کیس آج سن لیں ، ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ آپ اگلی تاریخ دے دیں۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ بینچ نے سب کو دیکھ کر چلنا اگر ایک طرف جذبات ہیں تو دوسری طرف بھی جذبات ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہماری مصروفیات ہیں ، آپ ستمبر کی نئی تاریخ دے دیں۔

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *