کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی نیشنل کھیلنے بدھ کو برمنگھم سے ناٹنگھم پہنچ گئی ہے.ادھرانگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے, مستقل اوئن مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے.ون ڈے کپتان بین اسٹوکس سمیت کئی کھلاڑیوں کوشامل نہیں کیا گیا ۔9 کھلاڑیوں کی سیلف آئسولیشن مکمل ہوگئی ہے۔ سب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس کلیئر ہیں۔ ٹیم میں جونی بیئرسٹو, جیک بال, ٹام بینٹن, جوز بٹلر, لوئس گریگری, کرس جارڈن, لیام لیونگسٹن, ثاقب, ڈیوڈ ملان, عادل رشید, جیسن روئے, ڈیوڈ علی شامل ہیں .ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو گا.