کراچی وسطی کے چار ٹاؤن کی مختلف گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع وسطی کے چار ٹاؤن کی مختلف گلیوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاون گلبرک ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 26 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 200 سے زائد کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ جبکہ کاروباری سرگرمیوں ، موٹرسائیکل ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرے گی۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *