کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فروری میں پاکستان میں ہونے وا ی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے شیڈول میں تبدیلی کے لئے رضامند نہیں ہے۔ اس لئے پی سی بی ساتویں سال میں پی ایس ایل فروری میں نہیں کراسکے گا۔ اپریل مئی میں پی ایس ایل ہونے کی صورت میں چاروں وینیوز دستیاب ہوں گے۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ دسمبر سے فروری میں آسٹریلیا کے دورے سے قبل پی ایس ایل میچ مکمل کر لئے جائیں۔ 25 دسمبر فروری کی ونڈو میں دن بھی کم اوروینیو بھی صرف ایک دستیاب ہے۔ سردیوں میں پنجاب میں میچ کرانا مشکل ہے۔