چاند نظر نہیں آیا ، یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی ، رویت ہلال کمیٹی

ذی الحج 1440 ھ کا چاند نظر نہیں آیا ہے ، یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی۔ عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔

مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا ، کہیں ابرآلود بھی رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر 12 جولائی کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ منائی جائے گی۔

خی ی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ابرآلود ہے۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *