پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا ویکسین کی فراہمی کے معاملے میں شہریوں کو مشکلات پیش آنے لگیں۔
لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی ڈوز کو 21 دن سے زیادہ ہوگئے ہیں تاحال دوسری خوراک نہ لگ سکی۔
شہریوں نے کہا کہ ویکسین مراکز میں کوئی پوچھنے والا نہیں ، دوسری ڈوز چار دن سے ختم ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ سائنوفارم کی ساڑھے eight لاکھ خوراکیں آگئی ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ آج تمام شہروں کو ویکسین کی نئی خوراکیں بھجوادی جائیں گی۔
محکمہ صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ کل سے شہریوں کو سائنوفارم کی دوسری خوراک لگنا شروع ہو جائے گی۔
0