کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے آئندہ مالی سال کے لیے 8.997 بلہےن ۔لوپے کا بجٹ من روپے کا بجٹ من یہ بجٹ ہوم اور انٹرنیشنل کرکٹ ، ڈومیسٹک کرکٹ ، پی ایس ایل 6 اور انتظامی امور پر خرچ کیا جائے گا۔ بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 2 بلین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز کی تعداد میں 9 سے 16, ڈومیسٹک ایونٹس میں 11 سے 19 فیصد, مینز اور ویمنز کرکٹرز کے ماہانہ وظیفوں میں 10 سے 25 فیصد اضافہ اور ہوم سیریز کی پروڈکشن اور کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ہوم کرکٹ سیریز کے لیے رقم مختص کرنا ہے۔ بی او جی کو بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے 31-2024 کے دوران آئی سی سی کے چھ ایونٹس کی میزبانی کے آف انٹریاسٹ جمع کروواد ان میں سے پی سی بی تین وینیوز پر کھیلی جانے والی سی سی چیمپئنز 2025 اور 2029 ، آٹھ وینیاوز پر مٹی ٹکھیواا
سی سی مینز ورلڈکپ 2027 اور 2031 کی میزبانی میں شراکت داری کا خواہشمند ہے۔ ستمبر 2021 سے مارچ 2022 تک پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔ بی او جی نے پی ایس ایل 6 کو کامیاب انداز میں مکمل کرنے پر پی سی بی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بی او جی کو بتایا گیا ہے کہ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام چھ فرنچائزز کی مشاورت سے سیزن 22-2021 کے لیے موزوں ونڈو کا انتخاب کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی ایوولیشن کمیٹی اب پی سی بی کے ایکسپریشن آف انٹریسٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنافیصلہ کرے گی۔ ان ایونٹ کی میزبانی دینے کے عمل کا آغاز ستمبر میں شروع ہوگا۔ پی سی بی پرامید ہے کہ وہ کم از کم ایک ایونٹ کی میزبانی حاصل کرلے گا۔