ایف بی آر نے ٹیکس سال 2021 کے لئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم اپلوڈ کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہ داروں ، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کاروباری حضرات کے لئے الگ فارمز اپلوڈ کئے گئے ہیں۔
ٹیکس گوشوارے ایف بی آر کی آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزارانکم ٹیکس گوشوارے آن لائن راہنمائی کے ساتھ باآسانی داخل کر سکتے ہیں۔
انکم ٹیکس گوشوارے اسمارٹ فون کے ذریعے داخل کئے جا سکتے ہیں۔ ٹیکس آسان ایپ گوگل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے پر ٹیکس گزاروں کی راہنمائی کے لئے اشتہاری کیمپین بھی کی جائے گی۔ ٹیکس گزار 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر سکتے ہیں۔
Remarks