اویس قادر شاہ کا سندھ میں گیس بحران کی تحقیقات کا مطالبہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں گیس بحران پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر انکشاف کیا تھا کہ سندھ کی گیس دیگر صوبوں کو دی گئی ہے.

اویس قادر شاہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تابش گوہر کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے سندھ کی گیس دیگر صوبوں اور سوئی نادرن کو کیوں دی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی گیس کے متعلق کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل این جی وقت پر خریدتی تو پیدا نہ ہوتا ، سندھ تو گیس پیآیماا کرںتا ہے بح ان در ہے بحرن تیگر

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوں گے۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.