انجرڈ سرینا ولیمز روتے ہوئے پہلے راؤنڈ سے رخصت

لندن (جنگ نیوز) امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز انجری کے سبب ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئیں۔ وہ انجری کے باعث آبدیدہ بھی ہوگئیں۔ 20 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکیں۔ مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ انہوں نے جنوبی افریقا کےکیون اینڈرسن کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر خوش قسمت رہے اور دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ منگل کی شب ان کے فرانسیسی حریف پلیئرایڈریان منارینو ان فٹ ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ خواتین مقابلوں میں بیلارس کی وکٹوریا آزارینکا نے یوکرین کی کیٹرینا کزلووا, کروشیا کایا یوآن نےسوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسچ, لٹویا کی یلینا اوسٹاپنکو نے کینڈین لیلہ اینی فرنینڈز کو ہرادیا.



About admin

Check Also

کاؤنٹی چیمپئن شپ،لنکا شائر کی جیت

کراچی انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر نے کینٹ کو 10 وکٹ سے ہرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *