قیامت خیز گرمی ، برٹش کولمبیا میں 233 ہلاک

سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ مفلوج ہو گیا ہے ، اچانک اور معمولی گرمی سے ےاوا گےوم س بٹشوان کے وتود ت برد

حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔

رپورٹس کےمطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔

حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔

سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ایئر کنڈیشنر کی مانگ بڑھ گئی۔

شدید گرمی سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے جبکہ گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت گزشتہ جمعے سے بڑھنا شروع ہوا تھا۔

کینیڈا میں مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



About admin

Check Also

انگلینڈ، 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

دنیا کے مختلف ممالک میں اب بھی سیکڑوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.