نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے سنیما ہال, شادی ہال کھولنے کا فیصلہ ہے, ساتھ ہی یہ کہا ہے کہ جس ویکسین نہیں لگوائی, گا نہ شادی اٹینڈ کرسکے گا.
این سی او سی نے ویکسین لگوانے والوں کو اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ اِن ڈور ڈائننگ پچاس فیصد افراد کیلیے ہوگی۔ شادی ہال میں دو سو مہمان آسکیں گے۔
فیصلے کے مطابق کاروباری مراکز اب آٹھ کی بجائے رات دس بجے تک کھل سکیں گے۔ لازمی سروسز کے کاروبار چوبیس گھنٹے کھلے رہ سکیں گے۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آؤٹ ڈور ڈائننگ کیلیے ریسٹورنٹس بارہ بجے تک ، اور سنیما گھر رات ایک ب تک کھل ل
فیصلوں کا اطلاق دو دن بعد یکم جولائی سے اکتیس جولائی تک ہوگا۔
ملک بھر میں کوروناکی شرح دو فیصد پر آگئی ، کراچی میں ساڑھے سات فیصد ، سندھ بھر میں چار فیصد شرح پر برقرار ہے۔
دوسری جانب سندھ میں مزارات ، درگاہیں ، انڈور جمز ، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارک کھول دیئے گئے۔