بلوچستان میں لورالائی ڈویژن اور ضلع چمن قائم ، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں ایک نیا ڈویژن اور ضلع قائم کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ڈویژن ‘لورا لائی’ اور نیا ضلع ‘چمن’ کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ نے 18 جون کے اجلاس میں نئے ڈویژن اور ضلع کے قیایم کی منظوتی د

نئے ڈویژن کی تشکیل کے بعد ژوب ڈویژن دو ڈویژنوں اور ضلع قلعہ عبداللہ دو اضلاع میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ضلع قلعہ عبداللہ تحصیل قلعہ عبداللہ ، گلستان اور سب تحصیل دوبندی پر مشتمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع چمن میں تحصیل سٹی چمن اور تحصیل صدر چمن کے علاقے شامل ہیں۔

جبکہ لورا لائی ڈویژن ضلع لورا لائی ، موسیٰ خیل ، بارکھان اور دکی پر مشتمل ہوگا۔ ژوب ڈویژن میں ضلع ژوب ، قلعہ سیف اللہ اور شیرانی شامل ہوں گے۔



About admin

Check Also

عمران خان نے جہاں ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *