کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیف منسٹر گولڈ کپ سیمی فائنل میں جھگڑے میں ملوث اولمپئن شفقت پر پانچ سالہ اور دو لاکھ روپے جرمانہ کپتان نیشنل بینک عماد اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد گیا ہے. پنجاب ٹیم کے کپتان محمدحسیب, کاشف شاہ, کامران ریاض پر دو سالہ اور ایک لاکھ روپے فی کس پنجاب ٹیم مجاہد افضل بھی دو سالہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے. مذکورہ کھلاڑی و آفیشلزڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ البتہ انہیں چار ہفتے میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی ہے۔ سزا کا اطلاق میچ کی تاریخ سے ہوگا.چیف منسٹر بلوچستان کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پنجاب بینک کے مابین سیمی فائنل کے واقعہ پر پی ایچ ایف سے فوری ڈسپلنری ایکشن لیاتھا.