لڈو پیٹھی. . . . چٹنی کے بغیر نامکمل

لڈو پیٹھی پاکستان خصوصاً لاہورکا ہلکا پھلکا اسٹریٹ فوڈہے جس میں گہرے بھورے کے لڈو کومختلف قسایاہاکےتلف اقسام کیا ن م وت ر جوں ہی گلی یا بازار میں لڈو پیٹھی کی آواز لگتی کوئی اس کی جانب مائل ہو جاتا ہے اور تیکھے ذائقے و۔لیہی لڈوس پیٹھیاں سب ان کو پلیٹ میں نہایت نفاست سے سجایا جاتا ہے عموماً کئی افراد انہیں گھروں میں کوشش بھی ذں۔است ے ص

لڈو پیٹھی کے لئے۔

اجزاء.

چنے کی دال۔ دو سو پچاس گرام

سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

اجوائن ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل. تلنے کے لئے

خوبانی کی چٹنی کے لئے۔

اجزاء.

خوبانی. ایک سو پچیس گرام

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

زیرہ. ایک چائے کا چمچ

چینی ۔آدھا کپ

پانی ۔ایک کپ

املی کی چٹنی کے لئے۔

املی کا رس۔ کپ (گاڑھا)

چھوہارے ۔چھ عدد

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

سرکہ ۔ایک کھانے کا چمچ

گُڑ ۔آدھا کپ

سلاد کے لئے۔

مولی ۔ایک عدد

گاجر۔ایک عدد

بند گوبھی ۔آدھی

لڈو پیٹھی بنانے کی ترکیب۔

ترکیب.

چنے کی دال کو رات بھر کے لئے بھگو دیں۔

پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔

فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔

اس کے بعد انہیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

خوبانی کی چٹنی کے لئے۔

ایک پین میں سوکھی خوبانی ، نمک ، پسی لال مرچ ، زیرہ ، چینی اور ایک کپ پانی پکا لیں۔

پھر اسے بلینڈ کر لیں۔

املی کی چٹنی کے لئے۔

چھوہاروں کو رات بھر کے لئے بھگو دیں۔

اب انہیں ایک پین میں املی کے رس ، لال مرچ ، نمک ، زیرہ ، سرکہ گُڑ کے ساتھ پکالیں ، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔

پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔

سلاد کے لئے۔

ایک پیالے میں مولی ، گاجر اور بند گوبھی کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔



About admin

Check Also

ماہِ صیام کی الوداعی اتوار اور افطار دستر خوان

اللہ کے پیارے بندے رحمتوں ، برکتوں کا خوان سمیٹتے ہوئے ، اب ماہِ صیام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *