فیشن کی دنیا میں شُوز کے نئے ٹرینڈز

لوگ صرف چہرہ ہی نہیں دیکھتے بلکہ سر تا پیر شخصیت کا ہیں اور اوپر سے جب نگاہ پیروںپر تو آپ کے شُوز کے انتخاب کو بھی سراہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کچھ نیا اور ٹرینڈی پہنا ہوتو لوگوں کی ستائشی نظریں آپ انتخاب پر فخر کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ سال گزشتہ میں شُوانڈسٹری میں نئی ​​کمپنیاں بھی سامنے آئیں، جو نت نئے ٹرینڈز کے ساتھ ساتھ ٹرینڈز کو بھی نئے انداز میں سامنے لانے میں کامیاب ہوئیں۔ مزید برآں، فلم اسٹارز بھی اپنے اسٹائل اور پہناوے کے ذریعے فیشن کے نئے اور منفرد رجحانات کرانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ فلم اسٹارزمارکیٹ ٹرینڈز کو فالو کرنے کے بجائے اپنے ٹرینڈز خود بناتے ہیں،اور جو پہنتے ہیں، وہ ایک نیا رجحان (ٹرینڈ) بن جاتا ہے۔ سال گزشتہ کی بات کریں تو ہمیں تقریباً تمام ستاروں کے پیروں میں اسنیکرز نظرآئے، چاہے وہ کے لباس سے مطابقت رکھتے ہوں یا نہیں۔ سیلیبرٹیز نے کچھ سوچے بغیران اسنیکرز کو پہننا ہے اور نکل پڑناہے۔ ا ن مشہور شخصیات میں کرن جوہرسے لے کر شاہ رخ خان اور کپور سے لے کر عالیہ بھٹ تک سبھی نے بیج، پیلے اور لال رنگ ایس اسنیکرز پہنے۔ شاہ رخ خان تو اوورسائزڈ کلنکی شوز پہننے کے دیوانے ہیں۔ بہرحال اس وقت جو ٹرینڈ سالِ گزشتہ سے سالِ رواں میں داخل ہوئے ہیں اور اس سال اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں، وہ کچھ یوں ہیں۔

70ء کی دہائی کے شوزاسٹائل

فیشن شوز میں ماڈلز ریمپ پر بڑے طمطراق سے70ء کی دہائی کے مقبول شُو ٹرینڈ کے ساتھ کیٹ واک کرتی نظر آتی ہیں۔ اپنے گلوسی ٹیکسچراور شیڈز کی ورائٹی کے ساتھ اس شُو ٹرینڈ نے سب کی توجہ حاصل کرلی اور یہ نیلے، سیاہ اور دیگر رنگوں میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لونگ شوز کی ایک شکل ہے، جو گھٹنوں تک جاسکتے ہیں۔

فیشن کی دنیا میں شُوز کے نئے ٹرینڈز

ہیل اسٹائل

شاید ہی کوئی خاتون ایسی ہو جس نے ہیل نہ پہنی ہو، چاہے وہ پنسل ہو یا پھر ہیل والے بوٹ۔ اب ٹرانسپیرنٹ یا کنٹراسٹ والے شوز بھی مارکیٹ میں اِن چکے ہیں، جن کو پہن کر صرف اپنے قد کو میں کامیاب ہوسکتی ہیں ٹرینڈکو اپنا کر فیشن اسٹیٹمنٹ بھی دے سکتی موٹی ہیل والے شوز ، جو Bögenیا تسموںکے ساتھ آرہے ہیں، انہیں ٹخنوں سے اوپر تک اسٹائلش انداز میں لپیٹا جاسکتاہے۔

شُوز کے مختلف رنگ

اب مرد بھی صرف بلیک اور برائون جوتے نہیں پہنتے ، ا ن کیلئے بھی رنگوں کی موجو د ہے لیکن خواتین تو اس سہولت میں مالامال ہیں۔ شوخ رنگ کے شُوز کا جوڑا اگر مونوکروم ٹرائوزر یا جویلڈ ڈینم کے ساتھ پہنا جائے تو آپ میں مرکز نگاہ بن سکتی ہیں۔ آپ اپنے شُوز کیلئے لپ اِسٹک جیسے سرخ رنگ یا رائل بلیو، غرض جو چاہیں، اپنے فیشن کے مطابق پسند کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ شوخ کلرز بھی آپ کی شخصیت کو نیا نکھار دے سکتے ہیں۔

فیشن کی دنیا میں شُوز کے نئے ٹرینڈز

اسنیکرز

جیسا کہ ہم نے اس مضمون کے شروع میں بیان کیا کہ اسٹارز کی سب سے آسان چوائس اسنیکرز ہیں۔ آپ کو بھی جب کچھ سمجھ نہ آئے تو جو اسنیکرز ہاتھ میں بس وہ پہن لیں، چاہے آپ نے رائل سوٹ ہی کیوں نہ پہنا ہو۔

دراصل اسنیکرز میں بہت وسیع ورائٹی دستیاب ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہر اسٹائل کا اسنیکرخرید لیں توشاید آپ کا وارڈ روب کم پڑجائے۔ یہ اسنیکرز روایتی، سلیک، اسٹریپ والے، دبیز ، غرض کہ ہر قسم کی ورائٹی میں ملتے ہیں۔ اسنیکرز کی دنیا میں سب سےزیادہ سفیدرنگ پہنا جاتاہے ۔

میٹلِک اسٹائل

میٹلِک اسٹائل کے شوز سامنے والے کوایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے آپ نے پیتل، تانبے یا سونے کے شوز پہنے ہوں۔ سلو ر بوٹس، برانز اسنیکر وغیرہ کوئی نئی چیز نہیں ان ان خصوصیت پلیٹ فارم ہیل ہوتی جس میں آپ خودکو آرام کرتی ہیں اور آپ کی کمر میں درد نہیں ہوتا۔ میٹلِک شوز کی چمک آپ کی آنکھوں کو خیرہ کر سکتی ہے۔ اگر ان شوز پر آپ میٹلِک لباس یا جیکٹ پہن لیں تو آپ کے فیشن اسٹیٹمنٹ کو لوگ فالو کرنے لگیں گے۔



About admin

Check Also

’میکال ذوالفقار‘ باصلاحیت ماڈل و اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے چارمنگ بوائے میکال ذوالفقار نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.