عید کیلئے مہندی کے کچھ خاص ڈیزائن

جیسے جیسے عید کی آمد قریب آتی جاتی ہے، ویسے ویسے بازاروں بڑھتی چلی جاتی ہیں، کہیں کپڑوں کی خریدار ی جیولری کی دکانوں پر بےپناہ رش نظر لیکن ان سب چیزوں کے ساتھ خواتین خاص مشرقی سنگھار کرنا کبھی نہیں بھولتیں، جس میں مہندی (حنا) سرفہرست ہے۔ مہندی کے ریٹ کم ہوں یا زیادہ، خواتین نے ہر حال میں یہ لگوانی ہوتی ہے۔ جس طرح بدلتے وقت کے ساتھ فیشن ٹرینڈز میں تبدیلی آتی رہتی ہے، ایسے ہی مہندی کے ڈیزائن بھی جدت اختیار کر جاتے ہیں۔ عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے آپ مہندی کے بھاری ڈیزائن بھی بنواسکتی ہیں یا پھر ہلکی اور نفیس ہیں، یہ سب آپ کی پسند پر اس عید پر آپ کی خوشیوں کو چار چاند لگانے کے لیے بات کرتے ہیں مہندی کے کچھ مقبول ڈیزائن کی۔

فلورل ٹیکا مہندی ڈیزائن

مہندی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد عید الفطر پربھاری بھر کم مہندی کے بنوانے کے بجائے ہلکے اور خوبصورت ڈیزائن بنوانا زیادہ پسند کرتی ہے۔ ہلکے اور نفیس مہندی ڈیزائن ٹرینڈ کی بات کی جائے تو دونوں ہاتھوں الٹی طرف فلورل ٹیکا مہندی ڈیزائن بنوانا ان دنوں تمام خواتین میں یکساں طور پر مقبول ہے۔

فلورل ٹیکا مہندی ڈیزائن میں ہاتھ کی ہتھیلی کے درمیان میں ایک دائرہ بنا لیا جاتا ہے۔ اس دائرے کے ارد گرد خوبصورت پھول اور مہندی کے مختلف اسے سجایا جاتا ہے جبکہ ہاتھوں انگلیوں کوپیچیدہ اور چٹائیوں والے زیب ڈیزائن اورپوروں کو مہندی سے کور کیا جاتا

انڈین عریبک مہندی ڈیزائن

ایک مہندی آرٹسٹ کے مطابق، ان کے پارلر میں شدہ خواتین ہلکے ڈیزائن کے بجائے پسند کرتی ہیں کیونکہ ڈیزائن میںمہندی کا ہے ۔بھاری ڈیزائن برس مقبول ہے۔ انڈین عریبک ڈیزائن عربی اور انڈین مہندی کا خوبصورت ملاپ پیش کرتا ہے، جو باریک اور دِکھنے میں زیادہ دلکش لگتے ہیں۔ اس مہندی کے چارجز دیگر ڈیزائن کے برعکس زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اس ڈیزائن کو بنانے میں کی نسبت زیادہ محنت لگتی ہے۔ انڈین عریبک مہندی ڈیزائن کے چارجز300 سے 800 تک وصول کیے جاتے ہیں۔

بریسلیٹ مہندی ڈیزائن

وہ لڑکیاں جو مہندی پسند کرتی ہیں لیکن یہ نہیں چاہتی کہ کے ڈیزائن ان کے ہاتھوں کو پورا ڈھانپ لیں، ان مہندی آرٹسٹ نے بریسلیٹ مہندی ڈیزائن تخلیق آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ جوخواتین اسٹائلش کٹ مہندی لگوانا پسند کرتی ہیں ان کے لیے بریسلیٹ مہندی ڈیزائن بہترین ہیں۔ ان میں ہاتھ کی کلائی پر مہندی سے خوبصورت ڈیزائن بنائے جاتے ہیں ہتھیلی کو خالی چھوڑتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیوں کو بھی زیب اور دلکش ڈیزائن سے سجایا جاتا یہ ٹرینڈ لڑکیوں میں سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس حوالے سے مہندی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ جو خواتین سادہ اور منفرد ڈیزائن بنوانا چاہتی اس کے لیے وہ ان سے زیادہ فیس وصول کرتی ہیں۔

بلیک فلاور پیٹرن

خواتین میں گزشتہ کئی سالوں سے بلیک مہندی خاصی مقبول ہے۔ یہ مہندی مارکر کی طرح ہوتی ہے، جسے صرف ڈیزائن کی آؤٹ لائن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عید پربلیک کون سےبنائے گئے فلاور پیٹرن خاصے مقبول ہوں گے۔ اگر آپ بھی مہندی کے حوالے سے کچھ منفرد ٹرینڈ اپنا نے کا ارادہ رکھتی ہیں تو بلیک فلاور پیٹرن اپنائیں۔ اس پیٹرن میں آؤٹ لائن بلیک کون سے جبکہ اندر کی فلنگ عام کون سے کی جاتی ہے۔ یہ مہندی ڈیزائن اس عید پر آپ کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

سنگل بیل پیٹرن

مہندی کے ڈیزائنز مہندی آرٹسٹ کی تخلیق ہوتے ہیں اور تخلیق چاہے جیسی بھی ہو وہ اپنے اندر دلچسپی سموئے ہوئے ہوتی ہے۔ ایک ایسا ہی مہندی کا ڈیزائن سنگل بیل پیٹرن ہے، جو ہاتھوں کے اوپر یا نیچے کہیں بھی بنوایا جاسکتا ہے۔ اس پیٹرن کے لیے عام طور پر عربی یا سوڈانی مہندی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ سنگل بیل پیٹرن ہاتھوں کی کلائی سے شروع ہوکر پہلی انگلی تک پھول کی صورت جاتا ہے جو کہ نفیس ہونے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پر خاصا محسوس ہوتا ہے۔



About admin

Check Also

’میکال ذوالفقار‘ باصلاحیت ماڈل و اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے چارمنگ بوائے میکال ذوالفقار نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *