عید پر بنائیں کچھ منفرد اور دلکش ہیئر اسٹائل

رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور عیدالفطر بس چند دنوں کی دوری پر ہے۔ یہ ایک ایسا تہوار ہے، جس پر ہر کوئی منفرد اور پُرکشش نظر آنا چاہتا ہے۔ اور اسی خواہش کی تکمیل کے پیش نظر کئی روز پہلے عید کی تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔ خواتین عید کے دن کے لیے کپڑے، جیولری، سینڈل حتٰی ہیئر کا بھی خصوصی خیال رکھتی ہیں اس حوالے سے خاص اہتمام ہوئے ہر ایک چیز کا باریک بینی سے لیتی ہیں۔ بال چونکہ انسان کی شخصیت کا ہوتے حوالے سے سے کام لیا جاتا ہے۔آج تحریر میں ہم چند منفرد ہیئر ذکر کرنے حوالے سے آپ کے خاصے مددگار ثابت ہوں گے۔

سلیک بن

سائیڈ مانگ کے ساتھ بنائے گئے ہیئر اسٹائل کا فیشن پرانا ہوگیا ہے۔ اس عید الفطر پر سائیڈ مانگ کے بجائے سیدھی مانگ کے ساتھ بنائے گئے ہیئر اسٹائل خواتین میں زیادہ مقبول رہیں گے۔ اس ہیئر اسٹائل کو بنانے کا خاص فائدہ چوڑے اور صحت مند چہرے کی حامل خواتین کو ہے کیونکہ سیدھی مانگ میں ان خواتین کا چہرہ پتلا لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹس اور ایکسپرٹس،صحت مند چہرے والی خواتین کو سیدھی مانگ (Mittelwand) نکالنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ ایک پرفیکٹ اور آسان سا ہیئر اسٹائل ہے، جسے کے لیے سیدھی مانگ کے ساتھ پیچھے کی سادہ سا بن بنایا ہے، جو نہ عید کی ثابت ایئررنگ دیگر تمام ہیئر اسٹائل کی نسبت زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

ویوی ہیئر

اگر آپ اسٹریٹ اور کرلی بالوں جیسے ہیئر اسٹائل سے بیزار آگئی لیکن پھر بھی کسی فینسی ہیئر اسٹائل کے حق میں ویوی ہیئراسٹائل لُک آپ کے لیے بہترین ویوی ہیئر اسٹائل آپ کے پتلے بالوں کو نہ صرف گھنا محسوس کروائے گا بلکہ آپ فریزی سے بھی نجات حاصل کرپائیں گی۔ ویوی ہیئر لُک کے لیے آپ اسٹریٹنر اور رولر کی مدد لے سکتی ہیں۔ سامنے سے سلیک اور پیچھے سے ویوی لُک اس عید آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتا ہے۔

موہاک بریڈ اور پونی ٹیل

عید کے دن گلیمرس لُک کے لیے موہاک بریڈ بہترین انتخاب بن سکتا ہے۔ اس ہیئر اسٹائل کو عام طور پر کم عمر لڑکیاں زیادہ اپناتی ہیں۔ موہاک بریڈ بنانے کے لیے سامنے بالوں اور لمبے کے ساتھ باندھا جاتا ہے اور بَل دیے جاتے ہیںکہ سے تین کے بالوں سے ایک پیچھے اسٹائل بالوں اٹھا کر ربڑ بینڈ کی مدد سے باندھا جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو پونی کے بالوں کو بعد میں کرل بھی کرسکتی ہیں جو کہ زیادہ خوبصورت محسوس ہوں گے۔

ٹوئسٹ رول ہیئر

عام طور پر زیادہ ترخواتین لانگ بوب، اسٹریٹ، کرلی، ویوی اور بریڈ ہیئر اسٹائل اپنائے نظر آتی ہیں۔ آپ اس عیدالفطر پر کچھ منفرد انداز اپنائیں مثلاً ٹوئسٹ رول ہیئر اسٹائل۔ اسے بنانے کے لیے بالوں کی سیدھی مانگ نکالیں اور دونوں بالوں کی چند لٹیں اٹھاکر ٹوئسٹ انھیں مروڑتے ہوئے لگالیں جبکہ پیچھے سے بالوں کو سیدھا اور کھلا چھوڑ یہ اسٹائل آپ کو نفیس لُک دے گا اور آپ عید کے دن زیادہ پر اعتماد محسوس کریں گی۔

فینسی بو ہیئر

اگر آپ اس عید پر مختلف ایسیسریز کے ذریعے بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو بو ہیئر اسٹائل اپنائیں۔ مارکیٹ میں مختلف اور منفرد فینسی بو ہیئر دستیاب ہیں، بالوں بالوں سائیڈ پارٹیشن کرکے پیچھے کی ہاف پف بنا کر بریڈ بن، فرینچ بن یا مختلف ہیئر بآسانی لگایا جاسکتا ہے۔ اس ہیئراسٹائل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی عمر سے کم دکھائی دیں گی۔

چند خاص ہدایات

اس عیدپر ہیئر اسٹائل بناتے ہوئے انٹرنیشنل ہیئر اسٹائل ایکسپرٹ کی ذیل میں درج خاص ہدایات کو بھی ذہن میں رکھیے۔

٭اگر آپ کی پیشانی چوڑی ہے تو فر نٹ بینگ ہیئر اسٹائل اپنائیں۔

٭اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو اسے لمبا دکھانے کے لیے لیئر یا پکسی کٹ پر غور کریں۔

٭اگر آپ کا چہرہ دل نما ہے تو سیدھی مانگ کے ساتھ بنایا گیا ہیئر اسٹائل آپ کے لیے بہترین رہے گا۔

٭اگر آپ اپنی گردن کو نمایاں نہیں کرنا چاہتیں توبالوں کو بیچی ویو، کرل کریں یا پھر انہیں کھلا چھوڑ دیں۔

٭فینسی ڈریس کے ساتھ ہیئر اَپ ڈو بہترین ہیئر اسٹائل ثابت ہوسکتا ہے۔

٭اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہیئر اسٹائل پورا دن خراب نہ ہو تو ہیئر اسپرے کرنا ہر گز نہ بھولیں۔



About admin

Check Also

’میکال ذوالفقار‘ باصلاحیت ماڈل و اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے چارمنگ بوائے میکال ذوالفقار نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.