برسات میں بنائے جانے والے من پسند پکوان

کھانا پینا کس کو پسند نہیں ہوتا ۔ہمارے خواتین ماہرتصور کی جاتی ہیں ۔وہ ہر سے اچھا کھانا ہمو شاااا ان موکم شرتا وت بر وم موکم چکوجم چکوجم چکوجم چکوجم وجم موجم چکوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوجم سوم سوجم سوجم سوجم سوجم سوت ہمارے ہاں برسات کے موسم میں سے پکوان ہوا جاتا ہے .برسات کے موسم اور انفیکشنز لاحق سکتے ہیں باہر کے کھانے سے مکمل کیا جائے .کیو نکہ خاص طور پر برسات کے موسم میں باہرکا کھانے پیٹ کا انفیکشن, ٹائیفائیڈ, الٹیاں اور ڈائریا وغیرہ ہو سکتا ہے۔

اس لیے خواتین کو چاہئےکہ گھر والوں کی صحت رکھتے ہوئے تمام مزیدار پکوان خود ہاتھوں صفائی ستھرائی کا خیال ہوئے گھر پر انفیکشنز اوربیماریوں جانے ں کی کیجائے تو ان میں سب سے زیادہ, پکوڑے, میٹھے پکوڑے, چاول, بیسن کی روٹی اور فرنچ فرائز خاص جاتے ہیں.یہ وہ پکوان ہیں عام طور پر بھی کھانا بہت پسندکیا جبکہ برسات میں تویہ ہر دلعزیز پکوان خیال کیے جاتے ہیں.تمام گھرانے کے لوگ شام کی چائے کے ساتھ ساتھ بیٹھ کر ان پکوانوں کا مزہ لیتے ہیں. ان پکوانوں کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

برسات میں بنائے جانے والے من پسند پکوان

پالک کے پکوڑے

اجزاء.

پالک. آدھی گٹھی

بیسن. ایک کپ

پیاز. دو عدد

ہری مرچ۔ دو عدد

ہرا دھنیا۔ آدھا کپ

سفید زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ

ہلدی. ایک چوتھائی چائے کا چمچ

لال مرچ کٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

تیل. حسب ضرورت

نمک. حسب ذائقہ

ترکیب.

پالک باریک کاٹ لیںاور بیسن میں شامل کریں۔

بیسن میںباقی تمام اجزاءڈال دیں اور مکس کر کے 15 منٹ کیلئے رکھ دیں۔

پھر تیل گرم کریں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔

کڑی چاول

اجزاء.

چاول ۔آدھا کلو

زیرہ ۔دو کھانے کے چمچ

گھی. آدھی پیالی

نمک ۔حسب ذائقہ

پانی ۔حسب ضرورت

کڑی کے لئے:

بیسن ۔آدھا پاؤ

دہی ۔ایک پاؤ

ہلدی پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک. حسب ذائقہ

پانی. حسب ضرورت

پیاز ۔دو عدد

زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

کڑی پتے ۔دو سے تین عدد

تیل ۔حسبِ ضرورت

پکوڑے کے لئے:

بیسن ۔ایک پاؤ

پیاز ۔دو عدد

ہرا ۔دھنیا ایک چوتھائی گٹھی

ہری مرچ۔ چار عدد

لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)

ہلدی پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

زیرہ. ایک کھانے کا چمچ (ثابت)

دھنیا ۔ایک کھانے کا چمچ (ثابت)

نمک ۔حسب ذائقہ

تیل. فرائنگ کے لیے

ترکیب.

1۔کڑی کے لئے: دہی میں ہلدی پاؤڈر ، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔

2۔پانی ڈال کر آمیزہ پتلا کر لیں اور بیسن شامل کریں اور مزید پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

3۔پین میں پیاز فرائی کریں۔

4۔پیاز میں بیسن والا آمیزہ ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

5۔پسا زیرہ اور کڑی پتے فرائی کرکے کڑی کو تڑکا لگا دیں۔

6۔پکوڑے کے لئے: ایک پیالے میں پیاز ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ چوپ کرکے ڈال دیں۔

7۔اس میں کٹی لال مرچ ، ہلدی ، ثابت زیرہ ، ثابت دھنیا ، نمک اور بیسن ڈال کر مکس کریں۔

8۔اب پکوڑے تل لیں۔پھر یہ پکوڑے کڑی میں ڈال دیں۔

9۔چاول کے لیے: پین میں تیل ڈال کر زیرہ ، چاول ، نمک اور پانی شامل کریں اور پکنے کے لیے رکھ دیں۔

10۔چاول کو کڑھی کے ساتھ سرو کریں۔

فرنچ فرائز

اجزاء.

آلو ۔دو عدد (درمیانہ سائز)

نمک. حسب ذائقہ

انڈہ. ایک عدد

کارن فلور۔ دو ٹیبل سپون

میدہ. ایک ٹیبل سپون

بیسن. ایک ٹیبل سپون

آئل. ڈیپ فرائنگ کے لئے

:

آلوؤں کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ دھو کر چھلنی میں پانی خشک کر لیں۔ پیالے میں انڈہ ، بیسن ، کارن فلور ، نمک ڈال کر پھینٹ لیں۔ آلوڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ کڑاہی میں ڈال کر ڈیپ فرائی کر یں۔ کرارے ہو جائیں تو اتار کر جاذب کا غذ پر رکھیں۔ فرنچ فرائز کیچپ کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔یہ بچوں کی سب سے من پسند چیز ہے۔



About admin

Check Also

ماہِ صیام کی الوداعی اتوار اور افطار دستر خوان

اللہ کے پیارے بندے رحمتوں ، برکتوں کا خوان سمیٹتے ہوئے ، اب ماہِ صیام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *