مفن چھوٹا کیک ، چھوٹے بچوں کا پسندیدہ

مفنز ، کیک اور کپ کیک کی طرح کی ایک میٹھی آئیٹم ہے۔یوں تو مفنز ہر بچہ کھانا پسند کرتا ہے۔مگر لیے یہ خوشی ئزاص ان کت و سا چھاو ا علاوہ ازیں ڈائیٹ کنٹرول کرنے والے افرادکبھی کبھی میٹھے کے شوق میں ایک سا مفن کھا لیتے ہیں۔ان کو بنا نابڑے ۔و بنا نابڑے کیکت ت نس

جیسے کیک مختلف اجزاء پھلوں اور چاکلیٹ سے تیار کیے جاتے ہیں ان کو بھی مختلف پھلوں اور چاکلیٹ سے بنایا جاتا ہے مفنز بنانا گھر پر بھی انتہائی آسان ہے۔بیکنگ کی شوقین لڑکیاں اور خواتین کے لیے چند مفنز کی ریسیپیز ہیں تاجہ فرمئیں۔

چاکلیٹ چپ مفن

اجزاء.

میدہ ۔ڈیڑھ کپچینی ۔آدھا کپ ، بیکنگ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ ، نمک۔ آدھا چائے کا چمچ ، دودھ ۔آدھا کپ ، ویجیٹیبل آئل۔ ایک چوتھائی کپ ، انڈا۔ ایک عدد ﴿پھینٹا ہوا ، چاکلیٹ چپ۔ آدھا کپ ، اخروٹ۔ آدھا کپ۔

ترکیب.

1۔ایک پیالے میں میدہ ، چینی ، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ملا لیں۔

2۔پھر اس میں دودھ ، تیل اور انڈا ڈال کر اتنا چمچ چلائیں کہ وہ یکجاں ہوجائے۔

3۔اب اس میں چاکلیٹ چپ اور اخروٹ شامل کریں اور چار سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پچیس سے تیس منٹ تک بیک کرلیں۔

کیپاچینو مفن

اجزاء.

میدہ. دو کپ

چینی ۔تین چوتھائی کپ

بیکنگ پاؤڈر۔ اڑھائی چائے کے چمچ

دار چینی۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

نمک. آدھا چائے کا چمچ

دودھ. ایک کپ

کافی پاؤڈر ۔دو کھانے کے چمچ

مکھن ۔آدھا کپ (پگھلا ہوا

انڈا ۔ایک عدد (پھینٹا ہوا)

ونیلا. ایسنس ایک چائے کا چمچ

چاکلیٹ چپس ۔تین چوتھائی کپ

چاکلیٹ. ایک کپ (کٹی ہوئی)

ترکیب.

1۔ایک پیالے میں میدہ ، چینی ، بیکنگ پاؤڈر ، دار چینی اور نمک ڈال کر مکس کریں۔

2۔الگ سے دودھ میں کافی پاؤڈر گھول لیں اور ساتھ ہی اس میں مکھن ، انڈا اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر دیں۔

3۔اس کے بعد میدے اور کافی والے دونوں آمیزوں کو ملا دیں ، یکجان ہو جائے تو چاکلیٹ چپس ڈال کر فولڈ کر لیں۔

4۔اب تیار بیٹر کو مفن کے سانچوں میں بھر کے ایک سو نوے سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں ستراں سے بیس منٹ تک ب۔

5۔آخر میں چاکلیٹ کو پگھلا کر تیار مفنز پر چھڑک دیں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

بنانا چاکلیٹ مفن

اجزاء.

میدہ. پانچ اونس

بیکنگ پاؤڈر ۔ایک چائے کا چمچ

بیکنگ سوڈا۔ ایک چائے کا چمچ

کیلے ۔تین عدد (میش)

نمک. ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کاسٹر ۔شوگر چار اونس

انڈے. دو عدد (پھینٹے ہوئے)

آئل ۔تین اونس

پانی ۔تین اونس

چاکلیٹ ۔تین اونس (کُٹی ہوئی)

مفنز. بارہ عدد

ترکیب.

1۔ایک پیالے میں میدہ ، بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈاچھان لیں۔

2۔اس میں نمک اور کاسٹر شوگر ڈال کر مِکس کریں۔

3۔الگ سے ایک جگ میں کیلے ، انڈے ، آئل اور پانی مِکس کرلیں۔

4۔اس آمیزے کو خشک میدے کے آمیزے میں ڈال کر فولڈ کریں کہ اچھی طرح مِکس ہوجائے۔

5۔اس کے بعد چاکلیٹ ڈال کر فولڈکریں۔

6۔اب مفنز کے سانچوں میں پیپر کیس لگادیں۔

7۔پھر ان میں تیار بیڑ بھر کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ (180 ° C) تک گرم اوون میں تیس منٹ تک بیک کرلیں۔

8۔مزیدار بنانا چاکلیٹ مفنزسرو کرنے کے لیےتیار ہیں۔

مینگو مفن

اجزاء.

آم (کٹے ہوئے)۔ ایک کپ ، میدہ۔ ڈھائی کپ

بیکنگ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ ، نمک ۔آدھا چائے کا چمچ ، انڈا (پھینٹا ہوا)۔ ایک عدد ، شکر ۔آدھا کپ

مکھن. 90 آدھا کپ ، دودھ۔ آدھا کپ ، ٹاپنگ, آم ۔آدھا کپ, کریم۔ دو کھانے کے چمچ ، پسی چینی۔ سوا کھانے کے چمچ

ترکیب.

1۔اوون کو 180 ڈگری پر پری ہیٹ کرلیں۔

2۔ٹاپنگ بنانے کا طریقہ: ٹاپنگ کے سارے اجزاء الیکٹرک مشین سے مکس کریں کہ پیسٹ بن جائے۔

3. مکسچر میں چاکلیٹ پاؤڈر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

4۔ایک پیالے میں میدہ ، بیکنگ پاؤڈراور نمک مکس کریں۔

5۔اس میں شکر شامل کرکے چمچ سے اچھی طرح مکس کریں۔

6۔خشک آمیزے میں انڈا ، کریم ، دودھ اور مکھن ڈال کے مکس کرلیں۔

7۔جب سب کچھ اچھی طرح مکس ہو جائے تو آم شامل کرکے فولڈ کریں۔

8۔مفنز کے سانچے کو چکنائی لگا کے اوپر خشک میدہ چھڑکیں اور چمچ کی مدد سے مکسچر سانچے میں ڈالیں اور بی۔س منٹ بیک کر

9۔جب مفنز تیار ہو جائیں تو چمچ سے مفنز کے اوپر ٹاپنگ ڈال دیں اور سرو کریں۔

ایپل چیڈر مفن

اجزاء.

ایپل سوس کے لئے

سیب ۔تین عدد (چھلے اور کدوکش کئے ہوئے)

پانی. دو کپ

برون شوگر۔ دو کھانے کے چمچ

وائٹ شوگر۔ دو کھانے کے چمچ

دار چینی۔ دو ٹکڑے

مفنز کے لئے:

میدہ ۔ڈیڑھ کپ

چینی ۔ایک چوتھائی کپ

ایپل سوس۔ ایک کپ (تیار کیا ہوا)

تیل. ایک چوتھائی کپ

بٹر ملک ۔آدھا کپ

انڈا. ایک عدد

بیکنگ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

دار چینی۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

چیڈر چیز ۔تین چوتھائی کپ

ترکیب.

1۔ایپل سوس کے لیے: ایک سوس پین میں سیب ، پانی ، برون شوگر ، وائٹ شوگر اور دار چینی ڈال کر پکائیںا، یہاں تک کہ اں تک کہ

2۔مفنز کے لیے: ایک پیالے میں میدہ ، نمک ، چینی ، بیکنگ پاؤڈر اور پسی دار چینی کو چھان لیں۔

3۔اب اس میں ایپل سوس ، تیل ، بٹر ملک ، انڈا اور چیڈر چیز کو ایک ایک کرکے اور لکڑی کے چمچ سے اچھی طط مکس کر لیں لیں مکس کر لیں یں

4۔خیال رہے کہ اس میں بیٹر نہ چلائیں۔

5۔مفنز ٹرے کو گریس کرکے لائن کر لیں۔

6۔اب اس پر لائنر لگا کر بیٹر ڈالیں اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی پر بیس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

7۔مفنز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کیلے اور کشمش کے مفن

اجزاء.

کیلا فل سائز ۔تین عدد (چھلکا اتار کر میش کر لیں)

انڈے.سات عدد, آٹا.دو سو اسی گرام, پیلی کشمش.اسی گرام, جئی کا آٹا.بیس گرام, چینی.دو سو اسی گرام, بیکنگ پائوڈر.سات گرام, سوڈیم بائیکا ربونیٹ.سات گرام, تیل.ایک سو پچاس گرام ، ونیلا ایسنس۔چند قطرے

ترکیب.

میش کئے ہوئےکیلوں اور چینی کو کریم کی شکل میں مکس کر لیں۔ اس میں ایک ایک کر کے انڈے ملاتی جائیں اور ہر بار انڈے ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکسنگ کریں۔ آٹے, سوڈیم بائیکا ربونیٹ اور پائوڈر ساتھ چھان پھر اسے کیلے انڈے کے مکسچر میں دیں ساتھ ہی کشمش ایسنس بھی اس مکسچر میں تیل پانچ منٹ انتظار کریںپھراسےمفنز سانچوں لیکن سانچہ دو تہائی سے زیادہ نہ بھریں. سطح پر جئی کا آٹا چھڑک دیں۔ 250 ڈگری سینٹی گریڈپر آٹھ منٹ تک بیک کریں۔



About admin

Check Also

ماہِ صیام کی الوداعی اتوار اور افطار دستر خوان

اللہ کے پیارے بندے رحمتوں ، برکتوں کا خوان سمیٹتے ہوئے ، اب ماہِ صیام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *