ادب پارے: ساغر نظامی

مشہور شاعر ساغر نظامی نےکسی مشاعرے میں ایک خاتون کو دیکھا اور حسبِِ عادت ہزار جان سے اس پر مائل ہوگئے۔ مشاعرے کے بعد موصوف اس خاتون کے پاس پہنچے اور کہنے لگے۔

” اے دشمنِ ایمان وآگہی! کیا تم یہ گوارا کرو گی کہ میرے دل کے مرتعش جذبات تمہارے عطر بیز تنفس کی آمد و شد سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ ”

بے چاری حسینہ اس انداز بیان کو بالکل نہ سمجھ سکی اور حیرت سے بولی۔

” آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو؟ ”

اب باکمال شاعر نے حقیقت پسندانہ انداز بیان میں کہا۔

” میں چاہتا ہوں ، تم مجھ سے شادی کرلو اور میرے بچوں کی ماں بننا گوارا کرو۔ ”

حسینہ نے چند لمحے سوچا اور حیرت کے ساتھ دریافت کیا۔ ” کتنے بچے ہیں تمہارے؟ ”

…… Ö ……

ساغر نظامی کی بہن بھی شاعرہ تھیں اور مینا تخلص کرتی تھیں۔ ماجد حیدر آبادی سے چونکہ ساغر کی چشمکیں چلتی رہتی تھیں ، اس لیے ساغر صاحب مشاعرے میں شرط پگر جاصا ر پگر جاصا وب اصوب ب ایک مشاعرے میں صدارت ، ساغر نظامی کی تھی ، چونکہ ماجد صاحب مدعو نہیں تھے ، اس لیے وہ سننے کے آک یے گئے ب لوگوں کو جب پتا چلا تو سب نے شور مچادیا کہ ماجد صاحب کو ضرور سنیں گے مجبِوراً چچنکہ منپڑی۔ اخب کن منت کمحدن ین من توت ع ماجد صاحب مائک پر آئے تو کہنے لگے کہ چونکہ مدعو کیا گیا تھا ، اس لیے کوئی ساتھ نہیں ہے ا ایںب،صپیش دو فیا الن بز زد رد ا الن دعو کہن رد اجازت ملنے پر یہ دو شعر سنائے:

پھر آگیا ہے لوگو برسات کا مہینا

لازم ہوا ہے اب تو سب کو شراب پینا

پہنچا جو میکدے میں ، حیران رہ گیا میں

الٹا پڑا تھا ساغر ، اوندھی پڑی تھی مینا

ایک مشاعرے کے اختتام پر جب ساغر نظامی کو اصل طے سے کم رقم دی گئی اور کی رسپھٹد اس کے سامنے یکھ تو وہ تسے د

” میں اس رسید پر دستخط نہیں کرسکتا۔ ”

اتنے میں مجاز وہاں آئے ، انہوں نے یہ سنا تو سادگی سے منتظم کو مشورہ دینے لگے:

” اگر دستخظ نہیں کرسکتے تو ساغر صاحب سے انگوٹھا ہی لگوالیجیے۔

…… Ö ……

جوش صاحب بمبئی کے ایک نہایت اعلی ہوٹل میں ٹھہرے تھے, آفتاب غروب ہونے میں پانچ دس منٹ تھے, مجاز ان کے میں پینے کے لیے بے چین بیٹھے تھے کہ ساغر اتنے میں آسمان پر شفق پھیل گئی, سامنے کا سمندر گلابی ہوگیا ملائم ہوا سنکنے لگی اور دور شروع ہوگیا۔ جب نشہ گھنگھور ہونے کے قریب آیا ، مجاز اٹھے ، ساغر کے گلے میں بانہیں ڈال دیں ،

اس عالم میں مجاز نے کہا:

” سغروا (ساغر) مجھے تجھ سے بے حد محبت ہے ، تو میرا بڑا پیارا دوست ہے۔ ”

ساغر نے کہا:

” مجزوا (مجاز) مجھے بھی تجھ سے بے حد محبت ہے ، تیرا سا دوست ملے گا کہاں؟ ”

یہ سن کر ، مجاز اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے ، اور کہنے لگے:

” پیارے ساغر! اس میں کوئی شک نہیں کہ میں تجھ کو بے حد چاہتا ہوں ، لیکن پیارے یہ اور بات ہے کہ میں تجھ کو شاعر نہیں کرتا۔ ”

یہ سنتے ہی ساغر نے رونا شروع کردیا۔ ساغر کو روتا دیکھ کر ، وہ اپنی جگہ سے اٹھے ، ساغر کی گردن میں پھر بانہیں ڈال دیں اور کہا:

” ساغر! تیرا کوئی جواب نہیں۔ ”

ساغر خوش ہوگیا۔ رونا بند ہوگیا۔ مجاز پھر اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گئے اور تھوڑی دیر میں انہوں نے جوش سے کہا:

” جوش صاحب! میں ساغر پر اپنی جان تک نچھاور کرسکتا ہوں۔ ”

ساغر ، اس سے ، دوڑ کر لپٹ گئے ، ابھی وہ لپٹے ہوئے ہی تھے کہ مجاز نے کہا:

” مگر یہ اور بات ہے ساغر کہ میں تجھ کو شاعر نہیں سمجھتا۔ ”

ساغر نے پھر رونا شروع کردیا ، ہنستے ہنستے جوش اور مجاز کا برا حال ہوگیا۔



About admin

Check Also

ادب پارے

سید ضمیر جعفری ایک تقریب میں پاکستان کے فوجی حکمراں ، جنرل ضیاء الحق کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.