دراز قد کیسے نظر آئیں!

کیا آپ کا قد5فٹ سے کم ہے؟اگر ایسا ہے تو ہوسکتا ہے آپ کو اپنے لیے پیٹیٹ وومن (zierliche Frau)جیسے الفاظ بھی سننا پڑے ہوں۔ اگر ایسا ہے توہم آپ کی اس کیفیت کو محسوس کرسکتے ہیں، تاہم ان تمام نظریات فیشن کے انتخاب سے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اکثر اوقات ماہرین کو یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ فیشن کا انتخاب قد، رنگت اور عمر مناسبت سے کیا جانا چاہیے، جانتے ہیں کیوں؟ کئی جگہوں پر آپ کا لباس انداز کو بات ہو چھوٹے قد کی، کپڑوں کے انتخاب خاص احتیاط آپ ٹرینڈز . فالو بلکہ مقصدیہ ہے کہ آپ ایک خاص اصول پر عمل کریں۔ آج ہم قارئین سے کچھ ایسی ہی ٹرکس شیئر کرنے جارہے ہیں، جو انھیں دراز قد نظر آنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

فٹنگ والا لباس

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آ پ اپنے قد سے لمبی نظر آئیں تو اپنے ملبوسات کو سلوانے کے بجائے فٹنگ کے ساتھ تیار کروائیں۔ اسٹرکچر اورفٹنگ والے ملبوسات آپ کے قد کو نمایاں اور بڑا دکھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

لمبی دھاریوں والے ملبوسات

اگر آپ کا قد چھوٹا ہے تو آپ ہوریزنٹل لائنزکے ہمراہ پرنٹڈ ملبوسات کا انتخاب مت کریں۔ اس کے برعکس ورٹیکل لائنز (لمبی دھاریوں) والے ملبوسات آپ کے قد کو بڑا دکھاتے ہیں۔

اسکنی جینز نہ پہنیں

فیشن ماہرین چھوٹے قد کی خواتین کو اسکنی جینز نہ پہننے کا مشورہ ہیں، ان کا کہنا ہےکہ ٹخنوں کو چھوتی اسکنی جینز آپ کے قد مزید چھوٹا دکھاتی ہے۔ اگر آپ کو اسکنی جینز پہننے کا شوق ہے تو ٹخنوں سے جینز کو کھلواسکتی ہیں، اس علاوہ بوٹ کٹ اور فلیئرڈ پینٹ آپ کے لیے بہترین رہیں گی۔ ان پینٹس کو ہیل کے ساتھ پہنا جائے تو ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ ہائیٹ کسی ماڈل کی طرح متاثر کن اور نمایاں محسوس ہوگی۔

کمر سے اُوپر ٹراؤزر

کمر سے اونچی جینز، ٹراؤزر، اسکرٹ اور شارٹس پہننا چھوٹے قد والی خواتین کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ کمر سے اوپر ٹراؤزر باندھنے کی وجہ سے یہ ملبوسات آپ کی ٹانگوں لمبا، قد کو نمایاں اور وزن کو متوازن دکھانے کے لیے بھی مناسب ہیں۔

ملبوسات کے پرنٹ

اگرچہ ان دنوں پرنٹڈ ملبوسات کافی فیشن میں ہیں لیکن قد والی خوا تین کو ان پرنٹ کا میں بھی خاص احتیاط کی کیونکہ بڑے بڑے اور واضح پرنٹ قد کو چھوٹا دکھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے پرنٹ اور لمبی دھاریوں والے ملبوسات آپ کو لمبا دکھانے کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتے ہیں۔

گہرے رنگ

گہرے رنگ بھی چھوٹے قد والی خواتین کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کا قد چھوٹا ہے تو کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ رنگوں والے کپڑے پہنیں تاکہ آپ کا قد بڑا دکھائی دے۔

مونوکرومیٹک پرنٹ

جی ہاں! ست رنگی یا پھر کئی رنگ کے ملبوسات آپ کے قد کو چھوٹا دکھا سکتے ہیں، لہٰذا مونوکرومیٹک(مثلاً ایک رنگ والے) پرنٹ والےملبوسات کا انتخاب کریں۔ جس کے سبب آپ دراز قد محسوس ہوتی ہیں۔

درست ہیئر اسٹائل کا انتخاب

ہیئر اسٹائل بھی آپ کے قد میں کئی انچ کا اضافہ کرسکتا ہے، جانتی ہیں کیسے؟ دراز قد نظر آنے کے لیے ماہرین خواتین کو مشورہ دیتے ہیں کہ درمیانے سے لمبےبالوں کا اسٹائل(Kurze bis mittellange Frisur) آپ کے قد کو بڑا دکھاتے ہیںکیونکہ یہ ہیئر اسٹائل گردن کو نمایاں اور لمبا دکھاتے ہیں ۔

ہیل

آخری اور سب سے اہم چیز جو آپ کے قد میں نمایاں یا آپ کی خواہش جتنا اضافہ کرسکتی ہے، وہ ہیل ہے۔ ہیل نہ صرف آپ کے قد میں اضافہ کرتی ہے بلکہ آپ کو ایک ماڈرن لک بھی دیتی ہے۔



About admin

Check Also

’میکال ذوالفقار‘ باصلاحیت ماڈل و اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے چارمنگ بوائے میکال ذوالفقار نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *