جیو فلمز کی جانب سے لالی ووڈ کے احیاء اور اسے ایک بار بلندیوں پر لے جانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نت نئے، منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی کہانیوں کے ذریعے جیو فلمز فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا کے لیے لازوال کردار ادا کر رہا اس سلسلے کی ایک اور کڑ ی جیو اور آئی کے کےاشتراک سے بننے والی فلم ”ہیر مان جا” ہے۔
موجودہ دور کی نامور پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اور اداکار علی رحمان خان سے سجی اس فلم چرچے گزشتہ کئی روز سے میڈیا پر جاری ہیں۔ ویڈیو شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی ان کامیڈی، رومانس اور ایکشن سے بھرپور فلم ”ہیر مان جا”کے ٹریلر کی ہی دھوم ہے۔ ٹریلرمیں جہاں فلم کے دلچسپ مناظر کو دکھایا گیا ہے، وہیں فلم کے مقبول گانوں کے بول بھی سنائی دیتے ہیں۔ سین میں عروسی لباس پہنی دلہن ( ہیر) کا گھر سے بھاگ جانا اور علی رحمان (کبیر) کی آسائشوں بھری زندگی میں اچانک اتار آنا، پھر کبیر اور کی رومینٹک لوّ اسٹوری کا آغاز ڈائیلاگ لیے آمنہ کا انٹری دینا، یہ سب دلوں کی دھڑکنوں کو تیز تر کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ اس ٹریلر کو یوٹیوب پر صرف 24گھنٹوں کے دوران 10لاکھ سے زائدبار دیکھا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر واضح الفاظ میں کیپشن درج کیا، ”جتنا دم ٹریلر میں ہے دوست تلے زمین نکل جائے گی”۔
سپر ہٹ اداکاروں پر مشتمل کاسٹ
فلم ”ہیر مان جا” کی سب سے خاص بات اس کی کاسٹ ہے، جو سپر ہٹ اداکاروں پر مشتمل ہے۔ مرکزی کرداروں میں علی رحمان اور حریم فاروق ہیں تو کہانی میں ایکشن کا تڑکا لگانے کے ولن کا کردار فیضان شیخ نے نبھایا ہے۔ واضح رہے کہ ناظرین فیضان شیخ کو اب تک ٹی وی اسکرین پر کرداروں میں ہی دیکھتے آئے ہیں، یہ پہلی بار ہے فیضان کسی پروجیکٹ میں بطور ولن نظر کامیڈی، ایکشن اور رومانس سے بھری اس فلم میں نئے کو بھی روشناس کروایا گیا ہے، یہ چہرہ فلم میں اداکار معجز کے ساتھ سپورٹنگ رول شمائل خٹک کا ہے آمنہ شیخ، زارا شیخ ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر مہمان اداکاروں کے طور پر جلوہ گرہوں گے۔
فلم ‘ہیر مان جا’ کی کہانی
رواں برس مئی میں فلم ہیر پہلا ٹیزر جاری ہی اندازہ لگایا گیا کہ فلم کی کہانی نہ رومانوی ہے بلکہ ٹوئسٹ اور ایکشن سے بھرپوربھی فلم کے پہلے ٹریلرنے اس خیال کو کافی حد تک درست کیا لیکن ایک اضافے کے ساتھ،جس میں شیخ کے ڈائیلاگ یہ کررہے کہ فلم کو ایکشن اور کامیڈی کی محدود نہ سمجھا
فلم کی کہانی کی بات کی جائے تو ‘ہیر مان جا’ کی اسٹوری کا مرکزی حصہ دو مختلف افراد (ہیر اور کبیر )کے گرد گھومتا دکھائی دے گا۔ یہ دونوں کردار مختلف سوچ رکھنے کے باوجود اپنی زندگی مستقبل میں ایک ساتھ رہنے کے حوالے سے پر جوش دکھائی دیںگے جلد ہی ایک ہو جائیں کردار ہے جو کہ ایک تنگ نظر روایتی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ دوسری جانب کبیر کا کردار ہر قسم کی پریشانیوں سے آزاد ایک کامیاب مضبوط ارادوں کے مالک آرکیٹیکٹ کا ہے، جو بلند وبالا عمارتوں کی تعمیر کا خواب دیکھتا ہے۔ علی رحمان ‘کبیر’ کے کردار میں سنجیدہ دکھائی دیں گے، فلم میں دیکھنا یہ ہے کہ دو پیار کرنے والے لوگوں کو شادی کے لیے کن مشکل مراحل سے فلم کی کہانی انڈسٹری میں نووارد اویس کورائی بلوچ نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں۔

فلم ‘ہیر مان جا’ کو جیو فلمز کی جانب سے بڑی عید کا تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔ کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم بھی فلم کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتی آئی ہے۔ فلم پروڈیوسر علی کاظمی کے مطابق فلم میں انتہائی ہلکے انداز میں غیرت کے نام پر ہونے والے کے واقعات کے مسائل اجاگر کیا گیا فلم پروڈکشن جذبات لیے فلم میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔
علی رحمان کے مطابق فلم ‘ہیر جا’ وہ پہلی فلم ہے جس میں ایک منفرد علی رحمان رومانوی کردار نبھاتا نظر آئے فلم کی کاسٹ کو یقین ہے کہ بینوں پسند آئیں گے۔
حریم فاروق کے مطابق فلم بینوں کو فلم میں رومانس اور کامیڈی سب کو ملے گی، یہ نئی کہانی نئے کرداروں پر مبنی ہے۔