مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تقریر کو عمران خان نیازی کی ہدایت پر رنا ہے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری اقبال نے کہا کہ حکلومت جب سے آئی ہے مسل ور ب
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔
جنرل سیکریٹری نون لیگ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے نالائقی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف نفرت اور حسد پر قائم اور ناقابلِ اعتبار ہے ، اس کی کسی بات پر اعتبار نہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ الیکشن چرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے اختیارات حکومت نے اپنے پاس لے لیئے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت شکایت ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان کی چوری کیوں پکڑی۔