کراچی (عبدالماجدبھٹی / اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا کہ سی ای او وسیم خان کی محمد عامر ملاقات ساڑھے چار ماہ روٹین کے تحت ہوئی تھی مصباح الحق اور وقار عامر کو پاکستان ٹیم میں واپسی کی کوئی یقین دہا نی نہیں کرائی گئی تھی. انہیںپاکستان ٹیم میں آنے کے لئے طریقہ کار کو فالو ہوگا اس وقت محمد عامر انٹر نیشنل سے ریٹائر ہیں.ٹیم میں واپسی کارکردگی مشروط ہے, عامر سےکوئی کمٹمنٹ کرنے کا تاثر نہیں ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او وسیم خان تمام کھلاڑیوں سے ملتے رہتے ہیں۔ سرفراز احمد کو جب کپتانی سے ہٹا یا گیا تھا وسیم خان لاہور سے گاڑی ڈرائیو کرکے فیصل آباد گئے تھے۔ وسیم خان نے ملاقات میں محمد عامر کو کسی مرحلے پر یہ نہیں کہا تھا کہ تم واپس آکر ٹیم میں کھیلو گے۔