اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی کی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری کا امکان ہے, پختونخواہ کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی اور صنعت و پیداوار کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہے.
سرکاری ٹی وی چینلز, نیوز ایجنسی کے لیے 27 کروڑ 40 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے, پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑھ کے لیے بھی 57 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی.
میری ٹائم امور, گوادر پورٹ اتھارٹی اور میرین اکیڈمی کے لیے گرانٹس اور پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے.
اجلاس میں حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے ایف بی آر کی 2 ارب 46 کروڑ کی سمری بھی شامل ہے۔