ساغر نظامی نے کسی مشاعرے میں …

ساغر نظامی نے کسی مشاعرے میں ایک خاتون کو دیکھا اور حسبِ عادت ہزار جان سے اس پر مائل ہوگئے۔ مشاعرے کے بعد موصوف اس خاتون کے پاس پہنچے اور کہنے لگے۔

” اے دشمنِ ایمان و آگہی! کیا تم یہ گوارہ کرو گی کہ میرے دل کے مرتعش جذبات تمہارے بیز تنفس کی آمد و شُد سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ ”

بے چاری حسینہ اس اندازِ بیاں کو بالکل نہ سمجھ سکی اور حیرت سے بولی۔

” آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو؟ ”

اب باکمال شاعر نے حقیقت پسندانہ اندازِ بیاں میں کہا۔

” میں چاہتا ہوں ، تم مجھ سے شادی کر لو اور میرے بچوں کی ماں بننا گوارہ کرو۔ ”

حسینہ نے چند لمحے سوچا اور حیرت کے ساتھ دریافت کیا۔ ‘کتنے بچے ہیں تمہارے؟’ ‘

… ٭ … ٭

ساغر نظامی کی بہن شاعری میں مینا تخلص کرتی تھیں۔ ماجد حیدر آبادی سے ، چونکہ ساغر صاحب کی چشمکیں رہتی تھیں ، اس لیے ساغر صاحب مشاعرے میں شرش پاجااای شکوئے پاجب احب ب م مکہر جاد ن تھےوص مپ ایک مشاعرے میں صدارت ، ساغر نظامی کی تھی ، چونکہ ماجد صاحب مدعو نہیں تھے ، اس لیے وہ سننے کے آکلیے سا گئےعیر میں ل سا عیر میں ب لوگوں کو جب پتہ چلا تو سب نے شور مچادیا کہ ماجد صاحب کو ضرور سنیں گے ، منتظمین کو ماجد صاحن کیادیا کہ نت دوع ماجد صاحب مائک پر آئے تو کہنے لگے کہ چونکہ مجھے کیا گیا تھا, اس لیے کوئی نہیں لایا, البتہ دو شعر البدیہہ کہے ہیں, جناب صدر اجازت دیں تو پیش اجازت ملنے پر یہ دو شعر سنائے:

پھر آگیا ہے لوگو! برسات کا مہینہ

لازم ہوا ہے اب تو سب کو شراب پینا

پہنچا جو میکدے میں ، حیران رہ گیا میں

الٹا پڑا تھا ساغر ، اوندھی پڑی تھی مینا

… ٭ … ٭

جوش صاحب, بمبئی کے ایک نہایت اعلی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے غروب ہونے میں پانچ دس منٹ تھے, مجاز ان کے پہلو پینے کے لیے بے چین بیٹھے تھا کہ ساغر اتنے میں آسمان پر شفق پھیل گئی, سامنے کا سمندر گلابی ہوگیا, ملائم ہوا سنکنے لگی اور دور شروع ہوگیا۔ جب نشہ گھنگھور ہونے کے قریب آیا ، مجاز اٹھے ، ساغر کے گلے میں بانہیں ڈال دیں ، ساغر بھی اُس سے چمٹ گئے۔

اُس عالم میں مجاز نے کہا:

” سغروا (ساغر) مجھے تجھ سے بے حد محبت ہے ، تُو میرا بڑا پیارا دوست ہے۔ ”

ساغر نے کہا:

” مجزوا (مجاز) مجھے بھی تجھ سے بے حد ہے ، دوست ملے گا کہاں؟ ” یہ سن کر ، مجاز اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے اور کہنے لگے گئے اور کہنے لگے گئے اور کہنے گے

” پیارے ساغر! اس میں کوئی شک نہیں کہ میں تم کو بے حد چاہتا ہوں ، لیکن پیارے یہ اور بات ہے کہ میں شاعر تسلیم نہیں کرتا۔ ”

یہ سنتے ہی ساغر نے رونا شروع کردیا۔ ساغر کو روتا دیکھ کر ، وہ اپنی جگہ سے اٹھے ، ساغر کی گردن میں پھر بانہیں ڈال دیں اور کہا:

” ساغر! تمہارا کوئی جواب نہیں۔ ”

ساغر خوش ہوگئے۔ رونا بند ہوگیا اور مجاز پھر اپنی جگہ پر آکر بیٹھ گئے اور تھوڑی دیر میں انہوں نے جوش سے کہا:

” جوش صاحب! میں ساغر پر اپنی جان ، نچھاور کرسکتا ہوں۔ ”

ساغر ، اُن سے ، دوڑ کر لپٹ گئے ، ابھی وہ لپٹے ہوئے ہی تھے کہ مجاز نے کہا:

” مگر یہ اور بات ہے ساغر کہ میں تمہیں شاعر نہیں سمجھتا۔ ”

ساغر نے پھر رونا شروع کردیا۔ ہنستے ہنستے جوش اور مجاز کا بُرا حال ہوگیا۔




Supply hyperlink

About admin

Check Also

ادب پارے

سید ضمیر جعفری ایک تقریب میں پاکستان کے فوجی حکمراں ، جنرل ضیاء الحق کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.