ادب پارے: جون ایلیا


جشن علی سردار جعفری کے موقع پر دوحہ میں مقیم بہاول شاعر, سید منور گیلانی نور ہوٹل استقبالیہ پر کسی کا انتظار تھے کہ اچانک ان کی نگاہ جون ایلیا پر انہوں نے کھڑے کھڑے پنجاب کے روایتی انداز میں دونوں بازو پھیلا کر بے ساختہ کہا:

” اوئے جون تو! … ”

جون ایلیا ایک لمحے کو ٹھنکے اور ” اوئے تو… اوئے تو… اوئے تو ” کی گردان کرتے ہوئے اس کے قریب پہنچےا اور گود یںر ر ود کر اپنی دونوں ٹانگیں اس کی کمر کے گرد حمائل کردیں اور چٹاپٹ اس کے گال پر بوسے لینے شروع کردئیے۔ اسی اثناء میں ڈاکٹر اوجِ کمال نے تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلی۔ منظر بڑا دلچسپ تھا علی سردار جعفری ، احمد ندیم قاسمی ، شہزاد احمد اور دیگر احباب لطف ا۔دوز ہوتے رہے منور گیلانی نے تصاویر اتارے جانے کے فوراً بعد جون ایلیا کو گود سے نیچے اتارا ، احباب سے ہاتھ ےور ا ل ان کے جاتے ہی جون ایلیا نے برجستہ کہا: ” جانی… کون تھا یہ؟ ”

**********

جون ایلیا کے ایک ہمدم و ہمراز بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رات کے ڈھائی بجے ان کے پھاٹک پر گھنٹی بجی۔ وہ آنکھیں ملتے ہوئے پہنچے تو جون ایلیا کھڑے تھے۔

جانی !! میں اس وقت پیے ہوئے نہیں ہوں ، میں رینجر بن کر بڑے بھائی (سید تقی صاحب) کو فوک کرنا چاہتا ہوں ،ا اد د د ن ن

ان دنوں کراچی میں قتل و غارت کا زور تھا اور شہر میں رینجرز کے جوان گشت کررہے تھے۔ لوگ رینجرز سے بہت خوف زدہ تھے۔ دوست انہیں فون تک لے گیا ، ان کے ہاتھ میں بے حد رعشہ تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈائل کے سوراخ یکے بعد دیگرے غلط طرف گھمائے۔ انہیں نمبر بھی یاد نہیں تھا۔ لگے جانی !! تمہارے فون کے سوراخ غلط جگہ بنے ہوئے ہیں ، ہم نے سب ٹرائی کرکے دیکھ لئے ، ذرا تم فون ملادو۔ دوست نے فون ملایا۔ سید محمد تقی فون پر آگئے تو جون نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے ریسیور پکڑ کے مہکتے ہوئے ہونٹ اس پر رھیاکر کہا ، ” بب میں رینجرز بول رہا ہوں ”۔ (بھائی صاحب قبلہ نے جواب میں جو کچھ کہا ، اسے یہاں دہرانا ضروری نہیں)۔

فون پھینک کر جون ایلیا دونوں ہاتھوں سے اپنا سر پیٹتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ ” صاحب! اس تہذیب نے ہمیں تباہ کردیا۔ اس تہذیب نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا۔ اماں خفگی اور لڑائی جھگڑے میں بھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹتا۔ امروہے کی تہذیب نے مجھے تباہ کردیا ”۔

**********

ایک دفعہ جون ایلیا نے اپنے بارے میں لکھا کہ میں ناکام شاعر ہوں۔

اس پر مشفق خواجہ نے انہیں مشورہ دیا:

” جون صاحب! اس قسم کے معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ یہاں اہلِ نظر آپ کی دس باتوں سے اختلاف کرنے کے باوجود ، ایک آدھ بات سے اتفاق بھی کر سکتے ہیں ”۔

**********

مشفق خواجہ کہتے ہیں کہ محسن بھوپالی نے مجھے بتایا کہ دورانِ سفر ، جون ایلیا کی وجہ سے ایک مسئلہ پیدا ہوگی۔ مشاعرہ گردوں کی ٹولی جہاں بھی جاتی تھی ، جون ایلیا کو ان کے بالوں کی وجہ سے خاتون سمجھا جاتا تھا۔ کئی مرتبہ ہوٹل کے بیروں نے انہیں ” میڈم ” کہہ کر مخاطب کیا۔ اہل کار نے انہیں روک کر کہا ، ” خواتین کا باتھ روم دوسری طرف ہے ”۔




Supply hyperlink

About admin

Check Also

ادب پارے

سید ضمیر جعفری ایک تقریب میں پاکستان کے فوجی حکمراں ، جنرل ضیاء الحق کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.